شرجیل میمن کیخلاف کرپشن کیس دوبارہ کھل گیا ، اگلی سماعت پر ملزمان اور گواہان طلب

شرجیل میمن کی ضمانت میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی گئی

فوٹو: فائل


 احتساب عدالت کراچی نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کیس پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کیا جائے گا۔

کراچی کی احتساب عدالت میں رہنما پی پی پی اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کیخلاف پونے 6 ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

کرپشن ریفرنس: شرجیل میمن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

عدالت نے نیب ترامیم کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی ملزمان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اگلی سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا۔

عدالت نے کہا کہ کل سپریم کورٹ کا حکم نامہ ملا ہے، عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عمل کیا جائے گا۔

بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اور ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں