ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش، 8 افراد عبوری طور پر معطل

t10 leauge

بڑے ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کی کوشش آئی سی سی کا بڑا ایکشن ،کئی معطل


آئی سی سی نے ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش پر ایکشن لیتے ہوئے 8 افراد کو چارج کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 8 افراد میں ٹیم اونرز، کوچز اور کھلاڑی شامل ہیں جنہیں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

2024میں ڈالر کی قیمت کیاہوگی؟ تہلکہ خیز پیشگوئی

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد نے ابوظبی ٹی 10 لیگ 2021 میں میچز فکس کرنے کی کوشش کی تھی،تمام افراد کو 14 روز میں الزامات کے جواب دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پراگ سانگہوی پر میچز کے نتائج پر جوا کھیلنا اور تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام ہے۔

شاہین آفریدی اور بابراعظم میں تکرار کی افواہوں کا ڈراپ سین

اشعر زیدی پر فکسنگ میں شمولیت اور اس پر اکسانے سمیت 3 الزامات ہیں۔ناصر حسین پر 700 ڈالر کی مالیت کا تحفہ رپورٹ نہ کرنے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں