چینی کار ساز کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان


مہنگے پٹرول سے تنگ گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری ، چین کی معروف کار ساز کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کی سربراہی میں وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر سے ملاقات کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے۔

بوگاٹی کا پہلی الیکٹرک وہیکل لانچ کرنے کا فیصلہ

جی یو زونگ نے کہا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں اور مینوفیکچرنگ یونٹ اور شورمز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے، یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہو گی۔


متعلقہ خبریں