شیخ رشید کی گرفتاری، شیخ راشد شفیق نےتصدیق کر دی

شیخ رشید

الیکشن 2024 پی ٹی آئی نے شیخ رشید اور راشد شفیق پر بجلیاں گرادیں


سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی سے گرفتارکیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ پولیس نے شیخ رشید سمیت بھتیجے اور اسٹاف ممبر کو بھی گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید راولپنڈی اور اسلام آباد کے کسی مقدمے میں مطلوب نہیں، ہمارے اوپر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

لاہور ماسٹر پلان کیس ، پرویز الہیٰ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

وکیل سردار عبدالرازق خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر داخلہ کے شیخ رشید کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں