کراچی، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل گرفتار


اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے کراچی کی فور کے چورنگی میں بند کنارے سرجانی ٹاؤن کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ساجد علی ولد صوبل آگانی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول، 30 بور بمعہ 3 راونڈز بر آمد ہوئے۔

اے وی سی سی پولیس کی کامیاب کارروائی ، بڑی گرفتاری عمل میں آگئی

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 134/23 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ اے وی سی سی میں درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں