بجلی چوری کا الزام ، گنگا رام اسپتال کے ایم ایس کیخلاف ایف آئی آر درج

بجلی چوری کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف


گنگارام اسپتال کے ایم ایس کیخلاف نجی کلینک پر بجلی کی ڈائریکٹ تاریں لگانے پر ایف آئی آر درج کر لی گی۔

قصور کے تھانہ اے ڈویژن میں درج ایف آئی آر کے مطابق نجی کلینک کا بل دو لاکھ روپے ہے، لیسکو عملہ ڈائریکٹ تاریں اتارنے گیا تو کلینک اسٹاف نے جھگڑا کیا۔

کے الیکٹرک کی بھی بجلی چوری کیخلاف ملک گیر کارروائیاں

ایف آئی آر کےمتن کے مطابق نجی کلینک بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ دوسری جانب ایم ایس گنگارام اسپتال ڈاکٹر عام سلیم کا کہنا ہے کہ لیسکو ملازمین نے جھوٹی ایف آئی آرکاٹی، میرا میٹر جل گیا تھا، تبدیل کرنے کا کہا مگر تبدیل نہیں کیا گیا۔

ڈاکٹر عامرسلیم نے کہا کہ جلا ہوا میٹر تبدیل کرنے کی ذمہ داری میری نہیں، لیسکو کی ہے، میں نجی کلینک پرنہیں ہوتا، وہاں صرف ایک ڈاکٹردو گھنٹے کے لیے بیٹھتی ہیں، کئی روز سے میٹر جلا ہو تو ملازمین نے ڈائریکٹ تار لگائی ہو گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں