محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Rain

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں ، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

رپورٹ کے مطابق سوموار کو بھی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر،بالائی، جنوبی پنجاب،جنوبی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

تاہم ملک کےدیگر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی سندھ میں بارش کا امکان
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی ،خیر پور اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں