بنگلہ دیش میں جاری سینٹرل ایشین ویمن بیچ والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان ویمن بیچ والی بال ٹیم نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے پہلی بین الاقوامی فتح حاصل کرلی۔
سنسنی خیز مقابلے میں ٹیم کا مقابلہ قازقستان سے ہوا اور ابتدائی سیٹ میں ناکامی کے باوجود انہوں نے 2-1 سے شاندار فتح حاصل کی۔
پاکستان ویمن ٹیم کی کامیابی کا اسکور 11-21، 14-21 اور 13-15 رہا۔قومی ویمن بیچ والی بال ٹیم عذرا فاروق اور مقدس بخاری پر مشتمل تھی۔
بعد ازاں پاکستان ویمن بیچ والی بال ٹیم کو دوسرے میچ میں ازبکستان نے شکست دے دی، سینٹرل ایشیا بیچ والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم دو – صفر سے ناکام ہوئی۔
یاد رہے کہ ٹیم نے ایونٹ سے قبل اسلام آباد میں پاکستان ویمنز والی بال ٹیم کے دیگر اراکین کے ہمراہ تربیتی کیمپ میں شرکت کی تھی۔۔