مون سون ہوائیں ملک میں داخل

moonsoon

مون سون ہوائیں ملک میں داخل کہاں کہاں بارشیں ہونگی؟فہرست جاری


خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 20 ستمبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، قصور، لاہور، شیخوپورہ میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

پٹرول کے خرچے میں کمی لانے کے آسان ترین طریقے

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، مردان، صوابی اورنوشہرہ میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

آزادکشمیر میں احتجاج رنگ لے آیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور جب کہ گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر میں ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 16 ستمبر کی رات سے 18 ستمبر کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک ، وزیرستان، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور بھکر میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

2013میں پاشا اورافتخار چودھری نے سازش کر کے پیپلزپارٹی کو پنجاب سے نکالا،بلاول بھٹو

اس دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل،بارکھان، ژوب، قلات ، خضدار، میر پور خاص ، خیر پور، تھر پارکر، عمر کوٹ اورسانگھڑ میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں