پیرو: 8 سوئیاں نگلنے والے بچے کو بچا لیا گیا


پیرو: جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں کھیل کے دوران غلطی سے 8 سوئیاں نگل جانے والے 2 سالہ بچے کو بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بچے کے سوئیاں نگلنے کا واقعہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے تقریباً 622 کلومیٹر یعنی 386 میل دور واقع ایک زرعی علاقے تارا ٹوپو میں پیش آیا۔ بچے کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے پیٹ میں سوئیوں کی موجودگی کا انکشاف کیا۔

رپورٹ کے مطابق بچے کی والدہ ایک جانوروں کے فارم پر کام کرتی ہیں اور بچے کے پیٹ سے جو سوئیاں نکلیں وہ فارم کے جانوروں کو ٹیکے لگانے کے لیے بنائی گئی تھیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر بچے نے کھیت میں کھیلتے ہوئے سوئیاں نگلی ہیں لیکن خوش قسمتی سے فوری طبی امداد مل جانے کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی اور اب سرجری کے بعد بچہ بالکل ٹھیک ہے۔

ڈاکٹر نے بچے کو سرجری کے بعد اس کی آنتوں کی نزاکت کی وجہ سے ہلکی پھلکی خوراک دینے کی ہدایت دی اور امید ہے کہ اسے جلد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں