زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے،بابراعظم

babar azam

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد کہا ہے کہ قومی ٹیم زیادہ سے زیادہ رنزبنانے کی کوشش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم اچھا کھیلییں گے اورپوری کوشش کریں گے کہ یہ میچ جیت کر ہم ایشیا کپ کا فائنل کھیلیں، قبل ازیں ایک بیان میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ہمارے بولرز کے خلاف پلان بنا کر آئے تھے۔

بارش رک گئی، پاکستان سری لنکا میچ 45 اوورز تک محدود

خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں مزید2تبدیلیاں کی گئیں ہیں ، فخر زمان اور عبداللہ شفیق کو پلئنگ الیون میں شامل کر  لیا گیا ہے۔

قومی بلے باز امام الحق کمردرد اور سعود شکیل بخارکے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بنے۔


متعلقہ خبریں