آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز کی تاریخوں اور وینیو کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اور فرنچائزز کا اہم اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کے تحت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا پہلا اجلاس ستمبر کے آخر میں شیڈول کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے میچز کی تاریخوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پی ایس ایل 9 کہاں کھیلی جائے گی ؟
علاوہ ازیں آئندہ سال کے اوائل میں ملک میں عام انتخابات ہونے کی صورت میں سپر لیگ کا انعقاد محدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرنے کی تجویز بھی موجود ہے۔بیشتر ٹیم مالکان ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔
پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان کی خواہش ہے کہ جلد از جلد میچز کے شیڈول کو فائنل کرلیا جائے۔ یہ پہلا موقع ہے جب فرنچائز اونرز پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے۔