فاسٹ باولر شاہ نواز دھانی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے کولمبو پہنچ گئے

شاہنواز دھانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہ نواز دھانی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے کولمبو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر آج کی فلائٹ سے پاکستان سے سری لنکا پہنچے جہاں انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔ شاہ نواز دھانی اس وقت ٹیم کے ہمراہ ہوٹل میں موجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کی طرف سے ورلڈکپ 2023 کیلئے فاسٹ باولر حارث روف اور نسیم شاہ کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ نواز دھانی اور زمان خان کو بلایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں