سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100روپے کا اضافہ

سونا gold

کاروباری ہفتے کے تیسرے روزصرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 3100 اضافے سے خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18ہزار 500روپے رہی ۔

16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بھاری اضافہ متوقع

22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 292روپے ہو گئی جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 91ہزار 188روپے میں فروخت ہوا ۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ،جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں ۔


متعلقہ خبریں