بوم بوم کے نام سے پہچانے جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے ہی داماد کی کارکردگی پر برس پڑے، کہا کہ پچ اچھی تھی لیکن آپ نے بولنگ اچھی نہیں کی، آپ کو گیند اچھی جگہ کرنی چاہیے تھی۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حالیہ پاک بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم کی بدترین شکست کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم باولنگ لائن صحیح طریقے سے دکھاتی اور وہ شروعات میں وکٹ لیتے تو صورتحال کچھ اور ہوتی۔
ایشیا کپ، صرف پاک بھارت میچ میں ریزرو ڈے رکھنے کی بڑی وجہ براڈکاسٹرز
فاسٹ باولر اور اپنے داماد شاہین آفریدی کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہین کو اپنی بولنگ لائن اور لینتھ پر مستقل مزاج ہونا پڑے گا۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ اگر آپ نے ایک یا دو اوور میں وکٹیں نہیں لیں تو خود سے ناراض ہوجائیں، یہ ایکسکیوز نہیں دی جاسکتی۔
سابق کپتان نے کہا کہ شاہین کی لائن اور لینتھ میچ میں ٹھیک نہیں تھی، جہاں وہ بال کرنا چاہ رہے تھے ان سے وہ نہیں ہوئی۔ شروع کے اوورز میں اگر شاہین کو وکٹ نہ ملے تو انہیں فرسٹریشن ہوجاتی ہے کیونکہ انکی اہمیت ایسی بن چکی ہے کہ وہ شروعات میں وکٹ لیتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، آئی سی سی کا پاک بھارت ٹاکرا نیو یارک میں کرانے پر غور
فاسٹ باولر کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین نے نسیم کی لینتھ پر گیند کیوں نہیں کی؟ مجھے لگتا ہے کہ میچ شروع ہونے کے 20 سے 25 اوورز کے بعد ہی بھارت میچ جیت چکا تھا۔
شاہد آفریدی نے ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگلے میچ میں پھر آئیں اور دوبارہ فوکس کریں۔