مولانا ضیاء الرحمن کی ٹارگٹ کلنگ ، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے


کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا ضیاء الرحمان کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ روز شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 16 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمن کو قتل کیا تھا۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک چلانے والی عورت بے نقاب

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق مولانا ضیاء الرحمان گلستان جوہر میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر گولیاں چلا دیں۔

سی ٹی ڈی نے واقعہ کے شواہد اکھٹے کرلیے ، ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔


متعلقہ خبریں