پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان ، پنجاب گروپ آف کالجز نے میدان مار لیا


پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ (پارٹ ٹو) 2023 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبا و طالبات ایک بار پھربازی لے گئے۔

راولپنڈی بورڈ سے 61 ہزار 391 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا، 33 ہزار 111 امیدوار کامیاب اور 28 ہزار 215 ناکام رہے، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 53.93 فیصد رہا۔

لاہور بورڈ میں ایک لاکھ 9 ہزار بچوں نے کامیابی حاصل کی ۔ کامیابی کا تناسب 58 فیصد رہا۔

وفاقی تعلیمی بورڈ: میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان

گوجرانوالہ میں ایک لاکھ 39 ہزار 311 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں 78 ہزار 167  کامیاب ہوئے ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق 61 ہزار 144 امیدوار ناکام قرارپائے ۔ کامیابی کا تناسب 56.11 فیصد رہا۔

تعلیمی بورڈ بہاولپور کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 57.46 فیصد رہا۔ ڈی جی خان میں 57 ہزار  512 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 38 ہزار438 کامیاب ہوئے۔

لاہور بورڈز میں پنجاب کالج کے محمد احمد 1055 نمبر لے کر دوسری اورسید محمد زہیر علی 1050 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہے ۔ محمد احمد اور سید زہیر علی کا تعلق پنجاب کالج فیروز پور روڈ لاہور سے ہے ۔

میٹرک کے نتائج: تمام پوزیشنز لڑکیاں لے اڑیں

پنجاب کالج ڈائیوو روڈ فیصل آباد کی ردا وحید 1060 نمبر کے ساتھ پہلی ، پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کی فاطمہ خان 1056 جبکہ پنجاب کالج رجانہ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بلال رانا نے بھی 1056نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پنجاب کالج ملتان رشید آباد سے احمد نے 1069 نمبر لے کر پہلی ، پنجاب کالج ملتان کے عبدالموید اور پنجاب کالج بوریوالہ کی نور فاطمہ 1060 نمبرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

 


متعلقہ خبریں