بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث2 ریٹائرڈ فوجی افسران کی سزائیں برقرار

سپریم کورٹ خط (supreme court letter)

سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث دو ریٹائرڈ فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دی ہیں۔

سپریم کورٹ نے کرنل (ر)آزاد منہاس اور کرنل (ر) عنایت اللہ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دی ہیں، فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو 2، عنایت اللہ کو 4سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔

دونوں سابق فوجی افسران پر 1995 میں بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام تھا، سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر 15 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے پڑھ کر سنایا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد 2016ء میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیاتھا۔


متعلقہ خبریں