اے وی ایل سی، سی آئی اے، کراچی کی ایک اور کاروائی، تین عادی ملزمان گرفتار


اے وی ایل سی اور سی آئی اے کی کراچی کی ایک اور کاروائی ، تین عادی ملزمان کو گرفتار کرکے تین موٹرو سائیکلیں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے اے وی ایل سی نے کورنگی ڈویژن نے کا روائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے مو ٹر سائیکلیں چوری کر نے کی وارداتوں میں ملوث تین (03) عادی ملزمان کو ٹیکنیکل ذرائع و خفیہ اطلاعات کی مدد سے گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری ہونے والی تین سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

واضح رہے کہ گرفتار شدہ تینوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں، ملزمان نشہ کے عادی ہیں اور سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلوں کو نشہ کے عوض مختلف اڈوں پر فروخت کر دیتے ہیں۔

ملزمان کے دیگر عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزما ن میں علی حیدر عرف بابو ولد ایوب ، منیب ولد متین اور وقار عرف وقاص ولد امان اللہ شامل ہیں ۔

ملزمان سے مو ٹر سائیکل نمبرKNS-0093 یونیک 70 تھانہ زمان ٹاؤن سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر1016/2023 ہے، دوسری مو ٹر سائیکل کا نمبرKKN-9982 جنان70 تھانہ کورنگی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر510/2023 ہے۔

جبکہ مو ٹر سائیکل نمبر KFD-6910 یونیک 70 تھانہ عوامی کالونی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر648 /2023 ہے۔

ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے۔


متعلقہ خبریں