کولمبو کے آر پریمداسا اسٹیڈیم کی پچ اور موسم کو دیکھتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ فائدہ مند ہوگا۔
اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک ٹریکر’ کے مطابق آر پریمداسا اسٹیڈیم کی پچ روایتی طور پر اسپنرز کیلئے فائدہ مند رہی ہے۔ ساتھ ہی تیز آؤٹ فیلڈ اور نسبتاً چھوٹی باؤنڈریز کی وجہ سے بلے بازوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نظر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ
پچ رپورٹ کے مطابق اس سطح پر دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کیلئے ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہے۔ تاہم کولمبو کے موسم کو دیکھتے ہوئے ٹاس جیتنے والی ٹیم کیلئے پہلے باولنگ کرنے فائدہ مند ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ڈک ورتھ لیوس میتڈھ (ڈی ایل ایس) بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ خیال رہے کہ کولمبو کے آر پریمداسا اسٹیڈیم میں پہلی اننگز کا اوسط اسکور 232 رہا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کا میچ کولمبو میں دن ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔ سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں آج 90 فیصد بارش کا امکان ہے۔
سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر ایشیا کپ سے باہر کردیا
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ریزرو ڈے کا اعلان کیا ہے۔ میچ آج مکمل نہ ہونے کی صورت میں کل وہیں سے کھیلا جائے گا جہاں پر ختم ہوا ہوگا۔