اتحاد ٹاؤن فیز II ،قبل از وقت قبضہ دینے کی تقریب کا انعقاد


اتحاد ٹاؤن فیز II (تکنیکی طورپر آرکوس ہاؤسنگ اسکیم کے طور پر منظور شدہ) نے اپنے وعدے کی پاسداری کو برقرار رکھتے ہوئے قبل از وقت قبضہ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا۔

پاکستان کے مشہور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر، اتحاد ٹاؤن کے زیر اہتمام بمقام فیز-II (تکنیکی طورپر آرکوس ہاؤسنگ اسکیم کے طور پر منظور شدہ) قبل ازوقت قبضہ دینے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا اورآئندہ بھی وقت سے پہلے پراجیکٹس کی تکمیل کا عزم ظاہر کیا۔ یہ تقریب فیز-II میں منعقد ہوئی اور صارفین نے بیلٹس کے ذریعے خریدے گئے پلاٹس کے مقررہ وقت سے پہلے مالکانہ حقوق ملنے پرخوشی کا اظہار کیا۔ اتحاد ٹاؤن کی قبل از وقت پراجیکٹس ڈیلیوری کی بنیاد پر قائم ہونے والی مضبوط ساکھ کا منہ بولتا ثبوت فیز-I کی کامیابی ہے اور وعدے کی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فیز-II میں انتہائی تیزی سے جاری ترقیاتی پیش رفت سب کی توقعات سے بڑھ کرثابت ہوئی ۔ اتحاد ٹاؤن نے کمیونٹی میں ترقیاتی کاموں کی مزید توسیع کرتے ہوئے 50 سے زائد مکانات کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد کی تقریب کا بھی کیا۔

اتحاد ٹاؤن فیز-II رنگ روڈ اور فیروز پور روڈ سے دو طرفہ رسائی کے ساتھ اہم رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی پیشکش کرتا ہے۔ سرسبز و شاداب پارکس کی حامل یہ بے حد پرسکون کمیونٹی ہےاور LDA سے منظور شدہ دو سڑکیں بشمول 100 فٹ کا مین بلیوارڈ، کمیونٹی کے اندر آسان آمدورفت کو یقینی بناتی ہے۔ اتحاد ٹاؤن فیز-II میں زیر زمین بجلی کا نظام ماحول کی خوبصورتی اور تحفظ کو بڑھاتا ہے۔ یہ گیٹڈ کمیونٹی رہائشیوں کو ایک محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کرتی ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری محمد منیر نے انتظامیہ کی جانب سے صارفین کے اطمینان اور قبل از وقت ڈیلیوری کے عزم کو سراہا۔ تقریب کے اس موقع پراتحاد گروپ کےڈائریکٹرز چوہدری فیصل منیر، چوہدری راحیل منیر اور اتحاد ٹاؤن فیز-II کے سپانسرز فیصل کھوکھر اور نبیل کھوکھر نے شرکت کی جنہوں نے خریداروں کو مبارکباد دی اور ڈویلپر کی بھر پورکاوشوں اور خریداروں کے مکمل اطمینان کوبے حد سراہا۔

اتحاد گروپ رئیل اسٹیٹ ڈویژن کے سی او او شیخ شجاع اللہ خان نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اسکی بروقت فراہمی اور ترقی کے اعلیٰ معیار پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈویلپر کی غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئےکہ اتحاد اپنے قابل قدر صارفین کو بہترین آسائشات و سہولیات فراہم کرنے پر زور دیتا ہے۔

فیز-II میں پلاٹوں کا ابتدائی قبضہ اور صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات پرپورا اترنا ڈویلپر کی لگن کا ثبوت ہے۔ جہاں اپنے محل وقوع، جدید سہولیات اور بروقت ڈیلیوری کے ساتھ، اتحاد ٹاؤن فیز-II رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں نئے معیار کوقائم رکھا۔


متعلقہ خبریں