جماعت اسلامی کا بجلی بلوں، مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بجلی بلوں اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر ظلم کے خلاف چاروں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے دیئے جائیں گے جبکہ 8، 9 ، 10 ستمبر کو رحیم یار خان، لیہ اور مظفرگڑھ میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر کو فیصل آباد 21 اور 22 ستمبر کو راولپنڈی اور ملتان میں دھرنے دئیے جائیں گے۔ آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں کو آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے اور توانائی سیکٹر پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے گزشتہ 17 مہینوں میں میڈیا کو 9 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے اشتہار دیئے

سراج الحق نے کہا کہ احتجاجی تحریک پرامن اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جاری رہے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دے اور مہنگی بجلی کا بوجھ غریبوں پر ڈالنے کے بجائے مفت بجلی کی فراہمی بند کی جائے۔ ہزار ارب کے لگ بھگ بجلی چوری اور لائن لاسز ختم کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں