ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنگلادیش کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

اس موقع پر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ مد مقابل ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔ نمبر ون ٹیم کا سامنا کرتے ہوئے بہترین پرفارمنس دیں گے۔ اچھا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

براڈ کاسٹرز ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں کروانے سے ہچکچا رہے تھے، جے شاہ

دوسری طرف قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ لاہور کی پچ بیٹنگ کیلئے بہترین رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے تھے جبکہ افغانستان نے مقابلہ کرتے ہوئے 289 رنز بنائے تھے۔


متعلقہ خبریں