سری لنکا ایشیا کپ 2023 کےسپر فور مرحلے میں پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز سکور کئے ۔
ماضی پر میں بات نہیں کرتا، بھارت سے جب میچ ہوگا تب دیکھیں گے، نسیم شاہ
سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس92رنز بنا کر نمایاں رہے، پاتھم نسانکا41،چارتھ اسالنکا36اوردیموتھ کرونارتنےنے32رنز بنائے۔
گلبدین نائب نے 4،راشد خان نے 2،مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کین ولیم سن ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونگے: کیوی کوچ
جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 289 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی65،کپتان حشمت اللہ شاہدی59رنز بنا کر نمایاں رہے،رحمت شاہ45،گلبدین نائب اورکریم جنت نے22،22رنز ،راشد خان27اورنجیب اللہ زدران نے23رنز بنائے۔
آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، تاریخی مقامات کا ٹور کرایا جائے گا
سری لنکا کی جانب سے کاسن راجیتھا نے3وکٹیں حاصل کیں،دونتھ ویلالج اوردھننجایا ڈی سلوا نے 2،2 اور متھیشا پاتھیرانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچنے والی دیگر ٹیموں میں پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش شامل ہیں ۔