رواں ماہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کیساتھ مختصر دورانیے کی گرمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہ ستمبر کے لیے آؤٹ لک جاری کی گئی ہے جس کے مطابق رواں ماہ کے موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی
رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر ملک کے بیشتر حصوں میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان ہےجبکہ اس دوران بعض جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع کی جارہی ہے۔
عراق میں تاریخ کی سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ
ستمبر کے پہلے ہفتے میں بعض جگہوں پر ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔