بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی جنہیں پوری دنیا میں تقریباً تمام کرکٹ شائقین اپنا پسندیدہ کرکٹر مانتے ہیں لیکن ان کا فیورٹ کرکٹر کون ہے؟
ویرات کوہلی نے آج کے دور کا اپنا پسندیدہ کرکٹر بتا دیا ہے۔ جس کے بارے میں جان کر حیرانی ہو گی وہ نام انگلینڈ کے جوئے روٹ، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ یا پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا نہیں ۔
شاہین شاہ آفریدی کے بولڈ کرنے پر ویرات کوہلی سکتے میں آگئے
ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے بتایا کہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس میرے فیورٹ کرکٹر ہیں۔
ین اسٹوکس کو آج کے دور کا بہترین آل راؤنڈر تصور کیا جاتا ہے، انہوں نے ماضی قریب میں انگلینڈ کے لیے شاندار کارکردگی دکھائی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسٹوکس نے ورلڈ کپ کے لیے گزشتہ سال لی گئی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔