ڈالر مزید 1.36 روپے مہنگا ، 307 کا ہو گیا


کاروبار کے آغاز پر معمولی سستا ہونے والا ڈالر چند گھنٹے بعد پھر مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 36 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت  307 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 305 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ برقرار ، 306 روپے کا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 131 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کاروبار کےدوران انڈیکس 45 ہزار 839 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں