ایشیا کپ، نیپال اور بھارت کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان


ایشیا کپ کے پہلے مرحلے میں آج کھیلے جانے والے بھارت اور نیپال کے میچ کے دوران بارش کا امکان ہے، بارش ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

سری لنکن شہر کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج بھارت اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کا فیصلہ کن میچ کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیموں کو اگلے مرحلے تک پہنچنے کیلئے جیت کی ضرورت ہے۔

ایشیا کپ کا سُپر فور مرحلہ، حسن علی نے شاداب خان سے میچ کا ٹکٹ مانگ لیا

پالی کیلے اسٹیڈیم میں گزشتہ دنوں کھیلے جانے والا پاک بھارت میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو برابر پوائنٹس دیے گئے تھے۔ اس طرح گروپ اے میں پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ بھارت 1 اور نیپال کا کوئی بھی پوائنٹ نہیں۔

بھارت اور نیپال کے میچ کے دوران آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بارش سے میچ متاثر ہونے کی صورت میں بھارتی ٹیم اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔

ایشیا کپ، شاہین آفریدی نے ڈی ویلیئرز کو غلط ثابت کر دیا

نیپالی ٹیم کیلئے اگلے مرحلے تک پہنچنے کی صرف ایک ہی صورت ہے جس میں انہیں بھارت کو شکست دینا پڑے گی۔ ایسی صورتحال کے بعد نیپال 2 پوائنٹ حاصل کرکے بھارت کو ایونٹ سے نکال سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں