بھارتی فوجی افسر نے اپنی ہی فوج کواربوں روپے کا چونا لگا دیا


ہندوستانی فوج میں ایک کے بعد ایک کرپشن سکینڈل سامنے آنے لگے، بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل نے اپنی ہی فوج کو پاکستان کی جاسوسی کے بہانے اربوں روپے کا چونا لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے تین برسوں میں 6ارب سے زائد کی کرپشن کی، مئی 2019سے مارچ 2021تک سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے ڈیڑھ سو سے زائد سویلین گاڑیوں کو صرف کاغذات پر کرایے پر لیا اور 4کور انٹیلی جنس یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے گاڑیوں کی ہائرنگ کیلئے پاکستان کے خلاف جاسوسی کو بہانہ بنایا۔

ایک ماہ میں تیسرے بھارتی فوجی اہلکار کی خودکشی

ذرائع کے مطابق خود پر الزام لگنے پر بھارتی فوج کا کرنل اپنی ہی فوج پر پھٹ پڑا، کرایے پر لی گئی گاڑیاں کور ہیڈ کوارٹرز میں موجود افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔

کمانڈنگ آفیسر 4کور انٹیلی جنس یونٹ کا الزام بڑے پیمانے پر کرپشن افشا ہونے پر بھارتی ہائی کمان میں کھلبلی مچ گئی،ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف جاسوسی کو ہتھیار بنا کر بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر کرپشن جاری ہے، پاکستان کا نام آتے ہی آنکھیں بند اور خزانے کا منہ کھل جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں