ڈالر مزید 28 پیسے مہنگا ، 305.75 روپے کا ہو گیا


ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی ، روپے کی بے قدری کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 305 روپے  75  پیسے کا ہو گیا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ڈالر 333 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 روپے کا اضافہ

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 429  پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار742  پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


متعلقہ خبریں