گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے سکالرشپ پروگرام کا اعلان

HEC

سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں پر بڑی پابندی عائد


ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کا پاکستانی طلباکیلئے سکالرشپس کا اعلان

ایچ ای سی حکام کے مطابق درخواستیں گلگت بلتستان کے نمایاں طلباء سے طلب کی گئی ہیں جو ایچ ای سی سے تسلیم شدہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں/ ڈگری دینے والے اداروں (ڈی اے آئی) سے انڈر گریجویٹ تعلیم (چار/پانچ سالہ بی ایس پروگرام) کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ وظائف تعلیمی سال 2023-24 کے لیے تمام شعبوں کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں جس کا عنوان ہے، “انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام برائے پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں/ اداروں میں گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے (بیچ-III)”۔

پاکستانی طلبہ کیلئے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع

اہلیت کے معیار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ درخواست دہندگان کے لیے گلگت بلتستان کا ڈومیسائل یا مقامی سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے اور انھوں نے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (HSSC)/یا مساوی تعلیم مکمل کی ہو۔

درخواست دہندگان جو پہلے سے ہی کسی دوسرے اسکالرشپ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 22 سال ہے۔

واجبات کی عدم ادائیگی ، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا اڑھائی کروڑ بچوں کو مفت کتابیں دینے سے انکار

بی ایس پروگراموں میں داخلے کے لیے امیدواروں کو ایچ ای سی اور یونیورسٹی کے معیار پر پورا اترنا ہوگا۔

اسکالرشپ پروگرام کے بارے میں ایچ ای سی حکام نے کہا کہ اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، ہاسٹل فیس اور دیگر چارجز شامل ہوں گے ۔

امیدواروں کیلئے Aptitude Test (ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل، HEC کی طرف سے منعقد کیا جائے گا) اور درخواست دہندگان کو ان کے اسکور اور تعلیمی اسناد کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا جائے گا جس میں امیدواروں کو کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنے چاہئیں۔

فیڈرل بورڈ کے تحت دسویں کے سپلمنٹری امتحانات 13 ستمبر سے شروع ہونگے

زیادہ سے زیادہ ایک تعلیمی سال/سیشن سے پہلے ہی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں/ اداروں میں کسی بھی BS پروگرام میں داخلہ لینے والے طلباء بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

اسکالرشپ کا ایوارڈ خالصتاً میرٹ پر مبنی ہوگا اور جنس، ذات، نسل اور مذہب سے قطع نظر ہوگا۔

درخواست دہندہ پاکستان کی کسی بھی پبلک سیکٹر یونیورسٹی/انسٹی ٹیوشن میں درخواست دے سکتا ہے تاہم، پروجیکٹ PC-I میں دی گئی لاگت سے زیادہ اور کوئی بھی خرچ طالب علم برداشت کرے گا۔

انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12ستمبرکو ہو گا

ٹیسٹ کا نتیجہ ٹیسٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد ایک سال تک کار آمد رہے گا اور ایچ ای سی بغیر کوئی وجہ بتائے کسی بھی مرحلے پر اسکالرشپ کے عمل کو ملتوی یا منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

آن لائن درخواستیں ویب سائیٹ http://eportal.hec.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔


متعلقہ خبریں