ٹی20ورلڈکپ 2024، پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،سابق انگلش کپتان کی پیشگوئی

Michael Vaughan

سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹی20ورلڈکپ 2024میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی۔

کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس(ٹوئٹر)پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹی20ورلڈکپ 2024میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کیا۔

انہوں نے میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیدیا۔

مونا سنگھ شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہونگی

انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائیں گی۔

دوسری جانب آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز آئی سی سی کو بھیج دی گئی ہے۔

پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے 3 وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت، استعمال پر پابندی عائد

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں