پاکستانی طلبہ کیلئے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع

england

پاکستانی طلبہ کیلئے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع


طلبہ کیلئے چیوننگ سکالر شپ پروگرام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیوننگ ایوارڈز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ چیوننگ اسکالرشپس کے لئے درخواستوں کی وصولی 12 ستمبر سے شروع ہوگی۔

تعلیمی بورڈ تیاری میں ناکام، میٹرک اور انٹر کا نیا گریڈنگ سسٹم موخر

یہ سکالرشپ طلباء کو برطانیہ میں ایک سالہ ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

ان اسکالر شپس کو مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، بشمول سفری سہولت ، رہائش ، اور کورس کی فیس بھی اس پروگرام کا حصہ ہوتی ہے۔

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل

تمام درخواست دہندگان کو اپنی تعلیمی دستاویزات ، حوالہ جات اور ایک غیر مشروط برطانوی یونیورسٹی کی پیش کش جمع کرانی ضروری ہے۔ اس مقصد کے لئے درخواست پورٹل کے ذریعہ جمع کرائی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں