سندھ میں امن و امان کا معاملہ ، صدر زرداری نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

صدر زرداری (president zardari)

بلاول کےعلاوہ پیپلز پارٹی سے وزیر اعظم کا امیدوار اور کون ہو سکتا ہے؟ آصف زرداری نے بتا دیا


صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں امن و امان سے متعلق آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کراچی میں آج شام 4 بجے بلاول ہاؤس میں ہو گا جس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شرکت کریں گے۔

صدر زرداری کا ترک ہم منصب طیب ایردوان سے رابطہ ، دورہ پاکستان کی دعوت

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور آئی جی سمیت انٹیلیجنس حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتِ حال اور امن و امان سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی اور سندھ بھر خاص کر کچے کے علاقے میں امن  وامان کی صورتحال پر آئی جی سندھ بریفنگ دیں گے۔


متعلقہ خبریں