میٹرک امتحانات میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،صوبائی وزیر تعلیم

faisal tarkai

صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ جاری میٹرک امتحانات میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور امتحانی نظام کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔

آئی پی ایل لائیو اسٹریمنگ کیس،تمنا بھاٹیا نے سائبر سیل کو جواب دیدیا

انہوں نے کہا کہ میٹرک امتحانات میں پیپر لیکیج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شکایات موصول ہوئی ہیں جن پر بروقت ایکشن لیکر پرچہ آؤٹ کرنے والوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے اور پرچہ آؤٹ کرنے پر 12 افراد کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ جن امتحانی ہالوں کے حوالے سے شکایت موصول ہوتی ہے ان ہالز پر بھی پابندی لگا ئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جاری میٹرک امتحانات کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ہمارے امتحانات میں 90 فیصد سے زیادہ شفافیت ہے اور باقی صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا میں امتحانات تسلی بخش ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پرچہ جات پچھلے سالوں کی طرح اور زیادہ تر فیک ہوتے ہیں۔

ڈپریشن کی شکار بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

اسی طرح مردان،ملاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ میں شکایات پر انکوائری شروع کی گئی ہے اور اس میں جو لوگ بھی ملوٹ پائے گئے، معطلی کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

فیصل خان ترکئی نے مزید کہا کہ 24 ہزار امتحانی عملے میں 98 فیصد ٹھیک ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور ان کی کارکردگی بہترین ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے جاری امتحانات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں اور بذریعہ کمپیوٹرائزڈ ڈرا امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

شدید گرمی کی لہر ، بنگلہ دیش میں تمام اسکول بند کرنے کا حکم

امتحانات ایس ایل او بیسڈ لے رہے ہیں جس میں نقل کی گنجائش بہت کم ہے اور میں خود اور میری ٹیم صوبہ بھر کے امتحانی نظام کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ آنے والے ایف اے ایف ایس سی امتحانات کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور محکمہ تعلیم میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں