واجبات کی عدم ادائیگی ، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا اڑھائی کروڑ بچوں کو مفت کتابیں دینے سے انکار

student

سرکاری سکولوں کے طلباء کیلئے بری خبر


اگلے تعلیمی سال میں طلباء کو مفت کتابیں نہیں ملیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اڑھائی کروڑ بچوں کو مفت کتابیں دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

پاکستانی طلبہ کیلئے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع

حکومت پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی 10 ارب کی مقروض ہے ۔ مفت کتابیں نہ ملیں تو سرکاری سکولوں کے اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔

پنجاب میں سرکاری سکولوں کے طلباء کو سالانہ فی کس 3 ہزار کی کتابیں مفت ملتی ہیں۔


متعلقہ خبریں