بھارت نے بھی پاکستان کیخلاف میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

team india

 بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ کے لیے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما،ویرات کوہلی،شوبامن گل، ہاردیک پانڈیا،رویندار جدیدا،جسپرت بمرا، اورمحمد شامی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ کُلدیپ یادو ، شریاس آئیر اور محمد سراج بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان نے بھی بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا ہے۔

قومی ٹیم میں  کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کینڈی میں کھیلا جائے گا ، اس سے قبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں