پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا کل پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ


پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کل پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق جنرل سیکرٹری نبیل طارق نے کہاکہ 2ستمبر بروز ہفتہ تمام بکنگ ایجنسیاں بند رہیں گی، ہڑتال بجلی بلز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہے۔

ان کا کہناتھا کہ گڈزٹرانسپورٹرز کیساتھ کسٹمز حکام کی زیادتیوں کو بند کیا جائے،این ایچ اے کی جانب سے بے جا جرمانوں کو بند کیا جائے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جا سکتی ہے ۔


متعلقہ خبریں