چیمبر آف کامرس کا مکمل ہڑتال کا اعلان، آج کراچی بند رہے گا


کراچی چیمبر آف کامرس کے مطابق آج بروز جمعہ مکمل ہڑتال کا اعلان ہے جس کے باعث کراچی شہر بند رہے گا۔

چیئرمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا نے تاجروں کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بجلی بلوں میں اضافے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر تاجروں کی ہڑتال کے ساتھ ہے اور جمعہ (آج) کو مکمل ہڑتال ہوگی۔

فوج ایک یونٹ بھی مفت بجلی استعمال نہیں کرتی، وزیراعظم

زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ بجلی کا ٹیرف ہمیں قابل قبول نہیں ہے، چھوٹی صنعتیں ہوں یا بڑی اتنی مہنگی بجلی پر ہر کاروبار ناممکن ہے۔ ہر کاروباری طبقہ بجلی کے زائد بلوں سے پریشان ہے۔ نگراں حکومت کو چاہیے کہ آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر بات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاور پروجیکٹس کے نرخوں پر نظر ثانی اشد ضرورت ہے۔

دورانِ اجلاس گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی ویڈیو لنک پر تاجروں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ تاجروں کا مقدمہ لے کر اسلام آباد جاؤں گا۔ تاجروں کے ساتھ نگراں وزیراعظم کو تجاویز دوں گا۔

نامور اداکار جاوید شیخ بھی بجلی کے بلوں سے پریشان

گورنر سندھ نے تاجروں کو ہڑتال 2 ستمبر تک موئخر کرنے کی درخواست بھی کی۔


متعلقہ خبریں