اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو خط لکھ دیا۔
نگران وزیر اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو سینئر انتظامی افسران کے تبادلے کی ہدایت کی تھی اور صوبے میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز کے تبادلے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت پولیس افسران کے بھی تبادلے کا کہا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کی نگرانی کے لیے غیر جانبدار افسران تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافہ، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نگران سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تجاویز موصول نہیں ہوئیں، سندھ کی نگران حکومت کی تیاری نظر نہ آنا قابل افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسروں کے تبادلوں سے متعلق تجاویز منظوری کے لیے ایک ہفتے میں بھجوائی جائیں۔