عدالت شاہ محمود کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگنے پر برہم ، جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا

shahmehmood

سیکرٹ ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شاہ محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے شاہ محمود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود سے موبائل فون اورسائفرکی برآمدگی کرانی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ذرائع کے مطابق جج  نے شاہ محمود کی تفتیش سے متعلق ایف آئی اے سے استفسارکیا کہ دو دن میں کیا تفتیش کی ؟ عدالت نے شاہ محمود کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگنے پر برہمی کا بھی اظہار کیا اور ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


متعلقہ خبریں