نیویارک: جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی


نیویارک: امریکہ کی ریاست نیویارک کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک کے میئر ایرک آدم نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت دے دی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مغرب کی اذان بھی لاؤڈ اسپیکر پر دی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکے، فلسطین

میئر نیویارک کی پریس کانفرنس میں وہاں کی مسلم قیادت بھی موجود تھی جبکہ پولیس کمشنر کی جانب سے بھی مکمل تعاون کا اعلان کیا گیا۔

نیویارک کی مسلم کمیونٹی نے میئر کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں