سری لنکا کا ایشیاکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان


سری لنکا نے ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، داسن شناکا ٹیم کے کپتان، کوشال مینڈس نائب کپتان ہوں گے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونا رتنے، کوشال پریرا، چریتھ اسالانکا سکوڈ کا حصہ ہیں۔

دھننجیا ڈی سلوا، سدھیرا سماراوکرما، مہیش تھکشانا، دونیتھ ویلالاگے، متھیشا پتھیرانا، کسون راجیتھا، دُشان ہیمانتھا، بنورا فرنینڈو اور پرامود مدوشان بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔وانندو ہسارانگا اور دُشمانتھا چمیرا انجری کی وجہ سے سکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

سری لنکا ایشیا ءکپ میں پہلا میچ 31 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کوشال پریرا فلو کی وجہ سے سکواڈ جوائن نہیں کرسکے، وہ صحتیاب ہونے کے بعد سکواڈ جوائن کریں گے۔


متعلقہ خبریں