پیپلزپارٹی کا بجلی کےبلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

PPP

پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کے خلاف پیپلزپارٹی کے کارکن بھرپور احتجاج کریں، مہنگی بجلی کیخلاف شہر ،یونین کونسل اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے۔

ایسا ممکن نہیں عام آدمی مشکل میں ہو وزیر اعظم انکے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، انوار الحق کاکڑ

انہوں کہا کہ بجلی کی گردن توڑ قیمتوں کی وجہ سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، پیپلزپارٹی کارکن عوام کی آواز بن کر بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج کریں۔


متعلقہ خبریں