قومی ٹیم کی وطن واپسی، کھلاڑی آج سہ پہر ملتان پہنچیں گے


قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف 3 روزہ سیریز کھیلنے کے بعد سری لنکا سے وطن واپسی کیلئے اڑان بھر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلئے آج ہوٹل سے کولمبو ایئرپورٹ پہنچی۔ قومی کرکٹ ٹیم نجی ایئرلائن کے ذریعے کولمبو سے ملتان پہنچے گی۔

قومی ٹیم کی کھلاڑی آج ملتان پہنچنے کے بعد آرام کریں گے جس کے بعد 29 اگست سے پریکٹس سیشن کا آغاز ہوگا۔ پریکٹس سیشن 3 گھنٹے تک جاری رہے گا، اس سے پہلے کپتان بابر اعظم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

پاکستان ون ڈے کی عالمی نمبر ایک ٹیم بن گئی

ہم نیوز کے مطابق کپتان بابر اعظم، امام الحق اور نسیم شاہ ملتان کے بجائے لاہور اتریں گے۔ اس کے علاوہ لنکن پریمیئر لیگ میں موجود قومی کھلاڑیوں کو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کی جانب سے آرام دیا گیا ہے۔

کپتان بابر اعظم سمیت دیگر 2 کھلاڑی 29 اگست تک قومی اسکواڈ جوائن کریں گے۔

خیال  رہے کہ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔


متعلقہ خبریں