پاکستان کی جیت، باکسنگ کے فائنل میں بھی بھارت کو شکست


دبئی: پاکستانی باکسر تیمور خان نے بھارتی حریف کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کلر کپ ڈبلیو بی اے میں ہیوی ویٹ مقابلے دبئی کے مقامی ہوٹل میں ہوئے۔ پاکستان کے نامور باکسر تیمور خان اور بھارتی باکسر جسکرن سنگھ کے درمیان مقابلہ دبئی کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔

جس میں پاکستانی باکسر تیمور خان نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر جسکرن سنگھ کو شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سے پہلے ہر کھلاڑی کو آزمانا چاہتے ہیں، بابر اعظم

“ڈائمنڈ بوائے” کے رنگ کے نام کے ساتھ تیمور خان نے اس سال کے شروع میں تھائی باکسر پنیا چومفوفوانگ کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل 2023 ایشیا ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتا تھا۔


متعلقہ خبریں