ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہوائوں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے تاہم اس دوران دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
عراق میں تاریخ کی سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ
رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد،کشمیر ،گلگت بلتستان اور بارکھان میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
2023 دنیا کا گرم ترین سال ہونے کی پیشگوئی
ہفتہ کے روز زیاد ہ سے زیادہ ریکارڈکیےگئےدرجہ حرارت کے مطابق دالبندین 41، نوکنڈی 41، دادو اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔