گوگل کروم کی آئی فون میں ایڈریس بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاریاں


گوگل کروم آئی فون میں ایڈریس بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

ٹیک تجزیہ کاروں نے گوگل کروم میں یو آر ایل ایڈریس بار  کے اسکرین پر نیچے کی جانب منتقل کرنے کی نشان دہی کی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے ایپل کے بِلٹ-اِن براؤزر میں ہوتا ہے۔

یہ تبدیلی اختیاری ہے اور صارفین کو نئے ایڈریس بار سیٹنگ کے تحت یہ اختیار ہوگا کہ وہ اومنی بکس کو اسکرین پر اوپر رکھیں یا نیچے۔

کروم آئی او ایس میں 2018 سے ٹول بار کو اسکرین میں نیچے کی جانب سپورٹ کر رہا ہے، بالکل یہی فیچر اینڈرائیڈ میں بھی آزمایا گیا لیکن مکمل طور پر متعارف نہیں کرایا گیا۔

اس فیچر کے لیے صارفین کو دو چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ ایک تو آئی او ایس پر گوگل کروم کے لیے ٹیسٹ فلائٹ اپ ڈیٹس پر انرول ہونا پڑے گا جس سے آئی فون اور آئی پیڈ پر براؤزر کے بِیٹا ورژن حاصل ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں