لطیف کھوسہ لفٹ میں پھنس گئے، آدھے گھنٹے بعد نکال لیا گیا


سینیئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت کی لفٹ میں پھنس گئے، آدھے گھنٹے بعد نکال لیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل لطیف کھوسہ لفٹ میں پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ٹیم کی مدد سے لفٹ کھول کر وکلاء کو نکالا گیا

چیف جسٹس سے سینیئر وکلاء اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی ملاقات

معاون وکیل کے مطابق سردار لطیف کھوسہ اور ساتھی 30 منٹ سے لفٹ میں پھنسے ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ لطیف کھوسہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بطور وکیل پیش ہونے کے بعد واپس روانہ ہورہے تھے۔


متعلقہ خبریں