ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹہ کے علاقے جھرک کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملا کا تیار پل کے قریب حیدرآباد سے ٹھٹھہ آنے والی مسافر وین کو ٹرک نے ٹکر مار دی تھی۔
حادثے کے نتیجے میں سات افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 15 زخمی ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں ،زخمیوں اورلاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔